پاکستانی فورسز نے سندھ کے کے مرکزی شہر کراچی میں پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مردوخواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
اس کی تصدیق بی وائی سی نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سمیت ہمارے ارکان کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔
بی وائی سی کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی حفاظت کی فکر ہے اور بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں، احتجاج میں شامل ہوں، اور ریاست کو واضح پیغام دیں کہ ان کی فسطائیت بلوچوں کو اپنے حقوق کے لیے بولنے سے نہیں روک سکتی۔
گرفتار کارکنان کی تعداد 7 بتائی جارہی ہے جن میں 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
اب تک گرفتار کارکنان میں ایک کی شناخت فوزیہ بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ باقیوں شناخت نہ ہوسکی۔
گرفتار کرکنان کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرنے والے تھے کہ انہیں پریس کانفرنس کرنے سے قبل پریس کلب کے باہر بڑی تعداد میں الرٹ فورسز نے گرفتار کے گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔
بی وائی سی نے آج راجی مچی کے حوالے سے کراچی میں مرکزی پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہواتھا۔