بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین کو قتل کرنے کی غرض سے آنے والے پاکستانی فوج کی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی کے 2 اہلکاروں کو مظاہرین نے اسلحہ سمیت پکڑ لیا ہے ۔
دونوں مسلح افراد جو مشکوک حالات میں اسٹیج کے قریب گئے لیکن وہاں موجود لوگوں نے انکو دبوچ لیا ۔
پکڑے گئے افراد سے ایک پسٹل اور ایک سیٹلائیٹ فون برامد ہواہے۔
پکڑئے گئے افراد نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ کو ٹارگٹ کرنے کے لیے اُنھیں تربت سے گوادر بھیجا گیا ہے اور وہ اسٹیج کے قریب پہنچے ہی تھے کہ لوگوں نے اُن کو پکڑ لیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے بی وائی سی کی قیادت سے پیغام پہنچائی ہے کہ مذکورہ گرفتار افراد فوری طور پر رہا کیا جائےلیکن اب تک نہیں رہا نہیں کیا گیا ہے ۔