ٹیکنالوجی کی پہلی آن لائن بلوچی میگزین ”ٹیک بلوچی“ کے نام سے لانچ کردی گئی ہے ۔
ٹیک بلوچی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ”ٹیک بلوچی “ میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں، تبصرے ، تجزیے اور رپورٹ سمیت سائنس اور نئے نئے ٹیک گیجٹس، نئے لانچ کردہ اسمارٹ موبائل فونزاور ایپلی کیشنز و ٹپس کے حوالے سے جانکاری شائع کئے جائینگے ۔
پریس رپلیز میں کہا گیا ہے کہ اس جدید دور میں پوری دنیاٹیکنالوجی سے جڑ گئی ہے ۔اوراس سمے بلوچ قو م بھی اس ٹیکنالوجی میں آہستہ آہستہ جڑ رہی ہے تو ہمیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ہم بلوچی زبان میں ایک ایسی آن لائن میگزین کا اجرا کریں جس سے عام بلوچ جنہیں صرف بلوچی پڑھنا لکھاآتا ہو کو مستفید کیا جائے اور وہ دنیا کے دوسرے اقوم کی برابری کرسکیں۔
ٹیک بلوچی کے پریس رپلیز میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد عام بلوچوں کو جن کے پاس سمارٹ فونز ہیں کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں اور انہیں نئے نئے لانچ کئے جانے والے اسمارت موبائل فونز، اسمارٹ گیجٹس،سائنس، نئے نئے اپیلی کیشز، اور ٹیک کی دنیاکی تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رکھیں ۔
پریس رپلیز میں کہا گیا ہے کہ نئے نئے ایپلی کیشنز کی جانکاری ، اور روز مرہ کی ہماری اسمارٹ فونز میں موجود فیس بک، انسٹاگرام ، وٹس ایپ ، ٹوئٹراور دیگر ایپلی کیشنز کے ایسے ٹپس جو اکثر لوگ نہیں جانتے انہیں ان کی اپنی بلوچی زبان میں ان کے سامنے رکھیں گے اور کوشش کرینگے کہ ہماری رپورٹ، خبریں ، مضامین اورٹپس کا انہیں ابلاغ ہوسکے اوروہ انہیں سمجھ کرمستفید ہوسکیں ۔
”ٹیک بلوچی “آن لائن میگزین پر اس لنک
پرکلک کرکے وزٹ کیا جاسکتا ہے ۔