بلوچستان کے علاقے کوہلو میں یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں پاکستانی سیکورٹی اہلکار وں نے راشن دینے کے نام پرلوگوں کے اصل شناختی کارڈ لے لئے ہیں اور اب نہ انہیں شناختی کاڑد واپس کئے جارہے ہیں اور نہ ہی راشن و دیا گیاہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے ماوند میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم کیے گئے، مگر غریب لوگوں کو راشن نہیں ملا جبکہ ایف سی اہلکار بڑی تعداد میں مستحقین کے اصل شناختی لے گئے جو تاحال واپس نہیں دیے ہیں۔
اس حوالے سے ماوند کے ایک غریب رہائشی سبزو مری نے مقامی صحافی کو بتایا کہ گزشتہ روز کوہلو کے علاقے ماوند میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم کیے گئے تھے مگر اصل مستحقین کو راشن نہیں دیے گئے جبکہ ایف سی اہلکار شناختی کارڈ بھی لے گئے ہیں اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس شناختی کارڈز نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑی مشکلوں سے نادرا دفتر کے دھکے کھا کر اپنے شناختی کارڈ بنواتے ہیں مگر گزشتہ روز پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن دینے کے بجائے ہمارے اصل شناختی کارڈ لے گئے ہیں جو اب واپس نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے حکام سے بالا سے نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔