بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فدائی سمعیہ قلندرانی کو سپرد گلزمین کردیا گیا۔
نماز جنازہ میںشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
سمعیہ قلندرانی کی نماز جنازہ دشتی بازار کے قبرستان میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ آل پارٹیز کیچ کے سابق کنوینر اور جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر خالد ولید سیفی نے پڑھائی۔
واضع رہے کہ سمعیہ قلندرانی نے 24 جون کو تربت میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پرایک فدائی حملہ کیا تھاجس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہاتھا کہ تنظیم کی فدائی ونگ “مجید بریگیڈ” نے آج دوپہر کے وقت تربت شہر میں دشمن فوج کے خفیہ اداروں کے ایک “ہائی ویلیو” قافلے کو فدائی حملے میں نشانہ بناکر، دشمن کو شدید جانی و مالی نقصانات سے دوچار کردیا۔