تربت میں فائرنگ سے ایم آئی کا اہم کارندہ ہلاک

0
194

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے ایم آئی کا اہم کارندہ ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تربت شہرمیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایم آئی کے اہلکار کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایم آئی کارندے کو تربت شہر میں اللہ والی مارکیٹ کے قریب مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

اب تک واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here