دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ پرواز کے فوراً بعد تباہ ہو گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا خلائی جہاز، جو دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ تھا، امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم لانچ پیڈ سے چھوڑے جانے کے فوراً بعد ہی تباہ ہو گیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ٹیکساس کے مشرقی ساحل سے چھوڑے جانے والے بغیر عملے کے تجرباتی راکٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اب تک کے سب سے بڑا تیار کردہ راکٹ نے پرواز کے دو سے تین منٹ کے بعد ہی بے قابو ہونا شروع کر دیا اور جلد ہی مختلف حصوں میں آگ بھڑکنے سے تباہ ہو گیا۔

ایلون مسک نے اس واقعے پر کہا ہے کہ ان کی کمپنی چند ماہ میں دوبارہ کوشش کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ’سپیس ایکس کے انجینیئرز اب بھی جمعرات کے مشن کو ایک کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ وہ ’اکثر قبل از وقت تجربہ کرنا‘ پسند کرتے ہیں اور چیزوں کو توڑنے سے نہیں ڈرتے ہیں۔ انھوں نے اگلی پرواز پر کام کرنے کے لیے بہت سارا ڈیٹا اکٹھا کیا ہو گا۔ ایک دوسری سٹار شپ تقریباً اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔‘

انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’سٹار شپ کی دلچسپ لانچ پر سپیس ایکس ٹیم کو مبارک ہو، چند مہینوں میں اگلے ٹیسٹ لانچ کے لیے بہت کچھ سیکھا۔‘

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ادارے، جو امریکہ میں راکٹ لانچنگ کا لائسنس دیتا ہے، نے کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔ ایک ترجمان نے کہا کہ دوران پرواز ایک راکٹ کا تباہ ہو جانا عمومی بات ہے۔

Share This Article
Leave a Comment