لاپتہ قاضی نعمت اللہ نیچاری بازیاب ہوگئے

0
271

پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار قاضی نعمت اللہ نیچاری بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

قاضی نعمت اللہ نیچاری کورواں سال 2 جنوری کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نیچاری روڑ سے جبراً لاپتہ کیا گیا تھا۔

بلوچ لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے قاضی نعمت اللہ نیچاری کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگی کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائے گی۔

واضع رہے کہ قاضی نعمت اللہ نیچاری کی بازیابی کیلئے ان کی فیملی سمیت وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بی این پی کی جانب سے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here