سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کیخلاف خواتین کا احتجاج جاری

0
179

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے سیندک میں سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے سخت ترین پابندیوں روزانہ ٹیسٹ لینے ملازمین کو چھ تا آٹھ مہینوں تک چھٹیاں نہ دینے خلاف ایک طرف بلوچ خواتین کا احتجاج جاری ہے جبکہ دوسری جانب قرنطینہ سینٹر کی دوسو کے قریب ملازمین اور ٹاؤن شپ کے سینکڑوں ملازمین سراپااحتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سی چائنیز مینجمنٹ کے ہٹ دھرمی اور ملازمین پر سخت پابندیوں اور رویے سے تنگ کرنے کاسلسلہ جاری کئی ہے۔جس سے کئی ملازمین نے استعفیٰ دیکر ملازمت کوخیرباد کہہ دیاہے۔

اب بھی اکثرملازمین کاکہناہے کہ جس طرح کی پابندیاں اور نامناسب رویہ ہمارے ساتھ گذشتہ کئی برسوں سے کی جارہی ہے وہ توقیدیوں کے ساتھ بھی نہیں کی جاتی۔

انکا کہنا ہے کہ کورونا صرف چھوٹے بلوچ ملازمین کے لئے ہے۔ چائنیز مینجمنٹ اور پاکستانی افسران کے لئے کوئی ایس او پیز نہیں۔

اطلاعات یہ بھی آرہی ہیں کہ خواتین جوکہ پروجیکٹ کے قریبی علاقوں سے احتجاج پوائنٹ پرموجودہ ہیں انکے سامنے مقامی معتبرین رکاوٹیں پیداکرکے انھیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں مگر خواتین پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں ہیں۔

خواتین کا مطالبہ ہے کہ مقامی آبادی کیساتھ سخت ترین پابندیاں ختم کی جائیں اور بنیادی سہولیات کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ مقامی آبادی چین سے رہے سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here