افغان پناہ گزینوں کو چمن بارڈر تک محدود رکھنے کا فیصلہ

0
217

کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت امن وامان اور غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایس ایس پی پولیس، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین اور چمن بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کریں افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال ایف آئی اے اور نادرہ کی ٹیمیں بارڈر پر کریں گی جبکہ غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی ایف سی، لیویز اور پولیس بھی کریں گی تذکرہ/رہداری رکھنے والے غیرملکیوں کو صرف چمن بارڈر تک ہی محدود کیا جائے گا۔ انہیں چمن شہر اور دیگر علاقوں کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مذکورہ غیر ملکی کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرینگے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے یا ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکیوں کو پناہ اور نہ ہی کسی قسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں اس سلسلے میں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی غیر ملکی یا پناہ دینے والوں کی اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ ان کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں لہذا عوام اس سلسلے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here