ایک اور بلوچ پاکستانی فورسز کی تشدد سے جاں بحق

0
332

پاکستانی فوج کی تشدد خانوں سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم تھوڑ گیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق حفیظ ولد پیر محمد آج کراچی کے ہسپتال میں جاں کی بازی ہار گئے،حفیظ بلوچ کو پاکستانی فورسز نے دو دفعہ حراست بعد لاپتہ کیا اور شدید تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

حفیظ بلوچ کے بھائی فاروق بلوچ جو ایک آزادی پسند جہد کار تھے پاکستانی فوج ہاتھوں شہید ہوئے، اسکے بعد انکے بھائی حفیظ بلوچ کو فورسز نے اغوا کیا اور تشدد بعد چھوڑ دیا،۔انکو ایک بار پھر فورسز نے انکے آبائی علاقے پروم سے اغوا کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جسمانی طور پر معذور ہو چکے تھے انکی حالت اچانک خراب ہونے پر گھر والوں نے انکو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ فوت ہو گئے،

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی تشدد خانوں سے بازیاب ہونے والے درجنوں بلوچ فرزند جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ریاستی تشدد خانوں سے بازیاب ہونے والے نوئے فیصد بلوچ فرزند جسمانی اور ذہنی معذور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here