بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی فوج نے مادگِ کور میں سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
اس دوران قابض فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ بلوچ سرمچاروں نے اس حملے کو پسپا کرکے بحفاظت نکلنے کے فورا بعد دوسری جانب سے قابض فوج پر ایک اور حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ا س دوران قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔