کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں بلوچ رہنما اور بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی اغواء اور بیہمانہ قتل کے خلاف بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی پرسوں 24 دسمبر کو شام تین (3) بجے کراچی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالے گی۔
بانک کریمہ کا بیرون ملک بیہمانہ قتل بیرون ممالک پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بلوچ ایکٹوسٹ عارف بارکزئی اور کچھ مہینے قبل رائٹر ساجد حسین کو بھی لاپتہ کرکے لاش پھینک دی گئی تھی۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ “مارو اور ہھینکو” والی پالیسی ہے جو اب بیرون ممالک آزمایا جا رہا ہے.
عالمی برادری اور یو این ایچ سی آر بلوچ مہاجرین کے جانوں کو تحفظ فراہم کریں اور بانک کریمہ کے قتل کی تحقیقات کرے.