یومِ شہدائے بلوچستان: 13 اور 14 نومبر کو نیدرلینڈز اور جرمنی میں یادگاری تقاریب کے انعقاد کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیرِ اہتمام 13 نومبر ‘یومِ شہدائے بلوچستان’ کی مناسبت سے یورپ کے دو اہم ممالک نیدرلینڈز اور جرمنی میں خصوصی یادگاری تقاریب اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بی این ایم نیدرلینڈز کے اعلامیے کے مطابق، 13 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر اتریخت (Utrecht) میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کی قومی آزادی، وقار اور انصاف کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

بی این ایم کی جانب سے تمام انسانی حقوق کے فعال کارکنان، صحافیوں اور بلوچستان کے حامیوں کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تاریخ: جمعہ، 13 نومبر 2026
وقت: دوپہر 1:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک
جرمنی (ہینوور) میں مرکزی پروگرام

دوسری جانب، بی این ایم کا مرکزی پروگرام 14 نومبر 2026 کو جرمنی کے شہر ہینوور میں منعقد ہوگا۔

اس سیمینار و کانفرنس کا عنوان "بلوچستان: آزادی، شناخت کی جدوجہد اور قربانیوں کی عظیم روایت” رکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس پروگرام میں شہدائے بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی قومی آزادی کی تاریخ، قومی شناخت کے تحفظ اور شہداء کے فلسفے پر گفتگو کی جائے گی۔

تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے سیاسی و سماجی کارکنان، دانشور اور دیارِ غیر میں مقیم بلوچ قوم پرست شرکت کریں گے۔

تاریخ: 14 نومبر 2026
مقام: ہینوور، جرمنی
منظمین: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم)

Share This Article