غلام حیدر کرد کی بازیابی ایک مثبت پیش رفت ہے، نصراللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے 12 مارچ کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے حیدر کرد کی بازیابی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اسی طرح دیگر تمام لاپتہ افراد بھی جلد بازیاب ہوں گے اور ان کے خاندانوں کو طویل اذیت اور انتظار سے نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حیدر کرد کا کیس تنظیمی سطح پر کمیشن آف انکوائری ان انفورسڈ ڈیس اپیرنسز اور حکومت کو فراہم کیا گیا تھا، جس پر متعلقہ کمیشن نے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ان کی بازیابی اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ لاپتہ افراد کے کیسز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور متعلقہ ادارے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔

نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرکے شفاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

Share This Article