کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری اور بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 2 نوجوان لاپتہ ہوگئےجبکہ پنجگور سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔
لیاری سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اختر ولد اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان کو گذشتہ دنوں گیارہ اپریل کو صبح چار بجے فورسز نے لیاری کے علاقے کلری سرگوات کے مقام پر گھر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے اسلام ولد ماسٹر محمد بخش نامی ایک نوجوان جس کا تعلق بلیدہ کورے پشت سے ہے لاپتہ ہوگیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اسلام محمد بخش تین چار دن قبل سے گھر سے نکلا تھا اب اس کا کوئی حال احوال نہیں ہے۔
لڑکے کی پر اسرار گمشدگی سے فیملی بہت پریشان ہے ۔
علاوہ ازیں پنجگور سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔
لاش کی شناخت امجد ولد محمدانور کے نام سے ہوگئی ہے ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد محمدانوردودن پہلے اپنے ذاتی کارگاڑی کے ذریعے پنجگور بازار میں راشن لینے گئے تھے آج دوروز بعد ان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔