بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افرادو شہداکے لواحقین کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جسے اب تک 5646دن ہوگئے۔
تربت سے سیاسی وسماجی کرکنان نبی بخش بلوچ ،ظہوراحمد بلوچ اوردیگرخواتین کیمپ آکر لواحقین سے اظہاریکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی ظلم جبرکے سیاہ طویل راتوں کی تاریخ کے ورق معلوم نامعلوم وحشت ناک مظالم کی کہانیوں سے لکھی ہوئی ہیں جہاں نوجوانوں کے لہوکی چھینٹیں کبھی ریاستی عقوبت خانوں کی تاریک کوٹھڑیوں کی بےرحم دیواروں پر تو کبھی گلزمین کی خاک پرنقش ہیں ایسی کئی تاریک راتیں ہمارے حصے میں پڑی ہیں جہاں شبیرغنی بلوچ جیسے نوجوانوں کی پیشانیوں کو بناکسی شکن کے پاکستانی ریاست کی ننگی گولیوں کا سامنارہاتو کبھی اُنہی تاریکیوں کی آڑمیں نوجوانوں کی لاشوں کو ہیلی کاپٹر سے گرایاگیا۔ اور کبھی انہی تاریکیوں کافائدہ اٹھاتے ہوئےتیزاب سےجھلسی ہوئی ڈریل کی ہوئی آنکھيں نکالی ناک کان اورگردن کٹی مرغاپ ہی کے سپوتوں کی لاشوں کو اسی کے دامن میں بے دردی سے گھسیٹتےہوئے لا کر پھینک دیاگیا۔
انہوںنے کہا کہ زیروپوائنٹ کی سڑکوں سے لیکر پنجگو کے میدانوں تک مرغاپ کے دامن سے لیکر شیراز کی وادی تک بلوچستان کے تمام گلی کوچےان تاریک راہوں پر مارے گئے معصوم گناہ گار چہروں کے معصوم اس لیے کے ان کاجرم ہی اتنا معصوم اورسھیداساتھا کہ وہ پرامن تحریک کے شمع پر جلنے والے پروانے تھے اور گناہگار اس لیے کہ وہ سرکش تھے جو تاریکیوں میں جکھے نہیں جو سوداگر نہیں سچے عاشق تھے جن کا عشق پر امن جدجہد تحریک تھا دنیا کی تاریخ میں امر ہونے والے ان تمام ہیروز کی طرح وہ بھی انسانيت کےلیے لڑی جانے والی مقدس ہیروہیں جوصدیوں سے چل رہی تسلسل کی کڑیوں کوجوڑے اور تھامے ہوئے آگے ہی آگے بڑھے چلے آرہےہیں خواہ وہ قوميت رنگ نسل میں ایک دوسرے سےمختلف تھے جنہوں نے زندگیاں گنوائیں مگر یقین اور عزم نہیں گنویاہمارے ہی سرزمین کے بطن سے پھوٹے ہوئے کئی جوان پھول ایسے بھی تھے جن کے نام اور چہرے ھم میں سے کسی نے بھی سنے اور دیکھے نہیں تھے۔