بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی کیمپ 5625 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5625 دن ہوگئے ۔

دھانُل بلوچ نبی بخش بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ظالم مظلوم کو اپنے مفادات کے لیے غلام بنا کر طاقتور بننا چاہتا ہے، ظالم طاقت کے ذریعے خوف پیدا کرتا ہے اگر خوفزدہ انسان بے خوف ہو جائے تو طالم کی طاقت کمزور ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ طاقتور در اصل خوف کی حدود میں ہی بادشا ہی کرتی ہے آج ہم دیکھتے ہیں کہ پوری دنیا میں زر پرست امن دشمنوں کا راج ہے جو اپنے مفادات کے غلام ہیں اور اصل میں طاقتور جسے خوفزدہ طوخر رکھنا چاہتی خود اسی سے ہمیشہ خائف رہتی ہے ، کچھ ایسی صورت حال بلوچستان کی ہے جسے ظالم طاقت کے ذریعے اپنے مفادات کے لیے دبانا چاہتا ہے جہاں ظالم نے ظلم کی آخری حدیں بھی پار کر دی ہیں مگر اس کے بر عکس لوگ ظلم کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم جتنا بڑ ھتا ہے مزاحمت اتنی ہی تیز ہو جاتی ہے، ظالم کی طرف سے آئے روز بے گناہ بلوچوں کو شہید کرنا لاپتہ کرنا اپنے زرخرید چند بلوچ ایجنٹوں کے ذریعے بلوچوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنا خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا، جبری لاپتہ کرنے جیسے جب تمام ہتھکنڈے نا کام ہوئے تو علاج کے نام پر انجکشن کے ذریعے انتہائی موذی امراض پھیلائے گئے ہیں۔ پینے کے پانی میں زہر یلہ مواد ملائے گئے ،یہ ساری کارروائیاں جنیوا کنونشن کی خلاف اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے ماتھے پر سوالیہ نشان ہیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے بلوچ قوم کی ایک مستحکم حیثیت پر بولا اور لکھا جاتا ہے، امن پسند اقوام اگر اس خطے میں امن دیکھنا چاہتے ہیں تو امن کے لیے دنیا میں بہت سے کام ایسے ہیں جن کو روکنے کے لیے پہلے وہ کام خود کرنے پڑتے ہیںمثلاً کبھی کھبار کسی کو خاموش رہنے کے لیے کہتے ہو تو پہلے خود اپنی خاموشی توڑتے ہیں غرض تاریخ میں ہم دیکھتے ہیں جن قوموں نے بے خوف ہو کر طاقت کا مقابلہ کیا وہ سرخرو ہو گئے اور جو خوف زدہ ہو کر خائف رہے وہ صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

Share This Article
Leave a Comment