بلوچستان میں برآمد لاشیں بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کے دفنا ئے جارہے ہیں،ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کیخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے جاری احتجاجی کیمپ کو 5572 دن ہو گئے ہیں۔

ژوب سے پی ٹی ایم کے سیاسی کارکنان نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔

وی بی ایم ہی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے پاس مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کے ریکارڈز موجود ہیں جن لاشوں کی ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہو سکی انہیں عارضی طور پر دفنا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اطلاع ظاہر کرتی ہے کہ لاپتہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کے مسئلے پر پاکستانی مقتدرہ قوتیں جوابدہی کے حوالے سے اپنی جان نہیں چھڑا سکی ہیں۔ اگر پاکستانی مقتدرہ کے تمام حصے اندرونی اور بیرونی سطح پر بلوچستان میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے بیان بازی سمیت میڈیا اور دیگر ذرائع کو مضحکہ خیز طور پر استعمال کرتے آرہے ہیں۔

لیکن بلوچ قومی تحریک میں جاری وسعت و شہرت اور لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کی اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے مثالی اور تاریخی ساز جد جد پاکستانی مقتدر گی ان تمام چالوں اور کوششوں پر پانی پھیر چکی ہے خاص طور پر طویل بھوک ہڑتالی کیمپ نے بلوچستان میں بلوچ نسل کشی ریاستی جرائم کو پوری دنیا میں پر واضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

اس کے علاوہ جبری لاپنے بلوچوں کے لواحقین کی اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیئے پندرہ سال سے جاری بھوک ہڑتال سمیت احتجاج کے تمام پُر امن ذرال کے استعمال اور بلوچ قوم کی پھر پور آواز نے اقوام متحدہ سیمت بین الاقوامی برادری کو متوجہ ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ بلوچ فرزندوں کو ریاستی اداروں کے ذریعے جبری طور اُٹھا کر طویل عرصے تک جبری لاپتہ کرنے اور اُنہیں خفیہ ریاستی عقوبت خانوں میں انتہائی سفاکیت اور ناقابل بیان تشدد کے ذریعے انہیں شہید کرنے اور لاشیں مسح کر کے ویرانوں میں میں پھینکنے کے یہ اندوسناک واقعات تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین اصولوں اور انسانی حقوق کے کنونشنز کی رو سے نسل کشی اور جنگی جرائم کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment