بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5569 دن ہوگئے۔
بی ایس او پجار کے چیئرمین بو ہر بلوچ اور کابینہ کے ساتھیوں کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے والی چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پامالیوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی افراد حاصل کر کے اسے بلوچ پشتون سندھیوں کی نسل کشی سمیت اپنے دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے عالمی امداد کی بھی فراہمی پاکستانی دہشتگردی اور بلوچ نسل کشی کی کارروائیوں میں شدت کا سبب ہے۔
پاکستان کو امداد کرنے والے دیگر عالمی ممالک اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی جبری لاپتہ اور بلوچستان میں پاکستانی قبضہ گیر حکمران کی دہشتگردانہ ۔ کاروائیوں کو روکھنے میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے طول عرض میں اپنی سفاکیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی سفاکیت اور جبر کے خلاف تاریخی بھوک ہڑتالی کیمپ کو روکھنے بند کرنے لیکے لوگوں کو روکھنے کے لیے ڈرانے دھمکانے سمیت ہر طرح کے حربے آزمائے جاچکے ہیں ۔ جبکہ پاکستانی فورسز عالمی قوانین کی پامالیوں کے تسلسل میں افغانستان میں بلوچ معاجرین کو جبری اغوا کر رہے ہیں۔ جو کہ عالمی قوانین کی پامالی ہے عالمی ادارے دنیا کے دیگر خطوں کی طرح بلوچستان میں بھی قبضہ گیریت کے شکار بلوچ قوم پر عالمی قوانین کے اطلاق پر عمل درآمد کریں بلوچ مہاجرین کو عالمی قوانین کے مطابق تحفظ دے کر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں پناہ گزین بلوچوں کے خلاف کاروائیوں پر عالمی قوانین کے مطابق کاروائی کرئے۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جہاں انسانی حقوق سمیت عالمی قوانین کی حیثیت صرف برائے نام رہ گئی ہے ظلم جبر کے اس چکر کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ عالمی ممالک انسانی حقوق کے ادارے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے دعوں پر پورا اتھرتے ہوئے پاکستانی جبر کا ہاتھ رو کھیں۔