گلی کوچوں میں چھپنا چھوڑ دیں،بلوچ عملی طور پر جدوجہدمیں شریک ہو جائیں،ماماقدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5552 دن ہوگئے۔

بالگتر سے سیاسی اور سماجی کارکنان عبداللہ بلوچ محمد ایوب بلوچ سبزل بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ تمام بلوچ قومی بقا کی جدوجہد میں عملی طور پر شریک ہو جائیں، گلی کوچوں میں چھپنا چھوڑ دیں۔ حالات ٹھیک ہونے کی خوش فہمی میں مبتلا لوگ جان لیں کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ بلوچستان کے موجودہ حالات ریاستی جبر کیوجہ سے ہیں ۔ ان مظالم اور بمباری کو خاموشی سے دیکھنے والے ہوش سے کام لیں اور اپنی اس خاموشی کو توڑ کر پر امن جدوجہد میں بلوچوں کی صفوں میں شامل ہو جائیں اور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے قافلے کو رواں دواں رکھیں۔ کیونکہ یہ پرامن جدوجہد تمام بلوچوں کی ہے۔ اگرچہ یہ پُر امن جد جہد میں کسی کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ آدمی کو خود اس میں کودنا پڑتا ہے۔

مگر میں تمام خاموش بلوچوں کو آواز دیتا ہوں کہ وہ بلوچ قومی بقاء کی اس پُر امن جد جہد میں شریک ہو جائیں ۔ اور بلوچوں کے حقوق کی جنگ بڑا ہے ہیں۔ اس لیے دیگر بلوچوں کو جو اس وقت بھی خاموش ہیں۔ غلامی کے حصار سے نکل کر پر امن جدجہد کرنے والے بلوچوں کی صفوں میں شامل ہو جائیں ۔ جو لوگ ادھر اُدھر گلیوں میں چھپ رہے ہیں اور اس خوش فہمی میں بتلا ہیں کہ حالات ٹھیک ہو جائیں۔ کستان ٹھیک ہو جائیں گے۔ ان کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ حالات ٹھیک نہیں بلکہ مزید خراب ہونگے۔

اس لیے تمام بلوچوں کو چاہیے کہ وہ بلوچ قومی بقاء کی جنگ جاری ہے شریک ہو جائیں تاکہ اس راہ میں جن بلوچوں نے قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہ جائیں ۔ پاکستانی اداروں نے ایک سازش کے طور پر بلوچ ڈیتھ اسکواڈر بنا کر پیرامن جد جہد کرنے والے بلوچوں کے مد مقابل کر دیا ہے تاکہ دونوں اطراف سے محکوم اقوام کے افراد کی جانوں کا ضیاع ہو۔ اس لیے پر حکم اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس سازش کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے ۔

Share This Article
Leave a Comment