بلوچوں کی جبری گمشدگی ولاشوں کی برآمدگی میںبے پنا اضافہ ہوا ہے،ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستا ن کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد وشہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5547 دن ہوگئے۔

پروگریسو الائنس کے مرکزی عہدیداران عابد بلوچ زاہد بلوچ نور مگسی اور جبری لاپتہ واحد قمبر کے اہلخانہ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے مخاطب ہو کر کہا کہ بلوچ قوم جہاں ریاستی بربریت تشدد کا شکار ہے وہاں آئے روز اُن کی مسخ لاشوں کی برآمدگی اور جبری گمشدگی کی بے پنا اضافہ ہوا ہے ۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ تمام بلوچ پر این جد جہد میں عملی طور پر شریک ہو کر گلی کوچوں میں چھپنا چھوڑ دیں حالات ٹھیک ہونے کی خوش فہمی میں مبتلا لوگ جان لیں کہ حالات مزید خراب ہونگے بلوچستان کے موجودہ حالات ہیں۔ پاکستانی حکمران جو کچھ بلوچوں کے ساتھ کر رہے ہیں یہ ظلم کی انتہا ہے ان مظالم اور بمباری کو خاموشی سے دیکھنے والے ہوش سے کام لیں اور اپنی اس خاموشی کو توڑ کر بلوچوں کی صفوں میں شامل ہو جائیں اور بلوچوں کے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے قافلے کو رواں دواں رکھیں کیونکہ یہ پرامن جد جہد تمام کی ہے اگرچہ جد جہد میں کسی کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ آدمی کو اس میں خود کو دنا پڑتا ہے مگر تمام بلوچوں کو چاہیے کہ وہ بلوچ قومی بقا کی پُر امن جدجہد میں شریک ہو جائیں جن بلوچوں نے قربانیاں دی ہیں وہ رائیگا نہ جائیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جد جہد کی بنیاد مضبوط شخصیات کے مالک ڈالتے ہیں مگر اس حقیقت کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ تحریکیں زندہ رہتی اور پنتی ہیں مضبوط آرگنائزیشن اور مضبوط اداروں سے کیونکہ شخصیات فرد ہوا کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جن پر بحران موت اور دوسری کمزوریوں کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے مگر ادارے اور تنظیمیں فکر و خیالات کا سرچشمہ ہوتے ہیں جو جد جہدکو پروڈکشن دیتی ہیں جہاں کسی شخص یا شخصیات کے جانے کے بعد کئی اور شخص جنم لیتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment