کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد وشہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5546 دن ہوگئے ۔

محمد حسن مینگل ایڈوکیٹ محمد آمین مگسی ایڈوکیٹ ترین اتحاد کے صدر عبید اللہ ترین کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیز مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جہاں تک فتوے یا سیاسی عمر کی بات ہے ضروری نہیں ہر 50 سالہ سیاست کرنے والا ایماندار ہو گا یہاں کسی کے گھر کا معاملہ نہیں بلوچ قوم کے نام پر سیاست کرنا یا جد جہد کرنا پھر بلوچ قوم کے سامنے جوابدہ نہ ہونا خود ایک بڑا جرم اور دھوکہ ہے ۔ جہاں تک غداری فتوے کی بات ہے تو یہ فتوے تنظیم یا کسی دوسرے پارٹی کی جانب سے جاری نہیں ہوئے بلکہ ان کے عملی بنیادوں پر خود کو غدار ثابت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ دنیا کی کتابوں میں دیکھیں کہ دشمن کے ساتھ شراکت داری تعلق دار کرنے والوں کے لیے کیا اصطلاح استعمال ہو چکی ہے آج تو یہ سارے دشمن کے پر بلوچ دشمن اقدامات میں برابر کے شریک ہیں۔ تو پھر بلوچ غداری اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ایک بات عرض کروں کہ میں تو کجا آج لیڈری کے دعویدار جو ہیں۔ میری نظر میں حقیقت پسندی مخلص ایمانداری محنت نیست اسکو دغرضی کے کردار کے آئینے میں اگر دیکھا جائے تو وہ بھی لیڈر کے معیار پر پورا نہیں اُترتے لیڈ روی کی تاریخ سے علم حاصل کرنا ہوگا۔ لیڈر ہمیشہ خود غرضی انا پرسیتی خدود سوچ حدود عصبیت سے بالا تر ہو کر نمود و نمائش کے بغیر صرف اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر دن رات مخلصی کے ساتھ محنت کرکے عام عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ہاں بحیثیت انسان مجھے سخت نفرت ہے غلامی سے چاہیے وہ فردگی ہو یا قوم کی ہو غلامی کو میں گناہ کبیرہ سمجھتا ہوں کیونکہ تحریک پر انسان پیدائشی حق ہے ۔

ا ن کا کہنا تھا کہ دوسری چیز خود غرضی اپنے آپ کو اعلیٰ تصور کرنا بے حسی ستی کاہلی لاپرواہی آزاد خیالی یا اپنی غلطیوں کو ماننے کے بجائے صدر و ہٹ دھرمی پر اتر آنا مختصر مذکورہ رویوں سے مجھے اتنی نفرت ہے کہ اگر یہ رویے میرے اندر موجود ہوں تو مجھے اپنے آپ سے نفرت ہوگی اگر کسی قریبی دوست میں موجود ہیں۔ تو پھر اس نفرت بڑھتی جائے گی۔ کیونکہ یہ رویے مکمل انقلاب یا انقلابی کے دشمن ہیں۔ اور انقلاب دشمن ہر عمل سے ہمیں نفرت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment