پاکستانی قابض قوتیں بلوچ قوم کو ذہنی طور پر غلام نہیں بنا سکتے، ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جیری گمشدگیوں کیخلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5543 دن ہو گئے ۔

بی ایس او پجار کے سینئر عہدیداران اور کارکنان کے ایک وفد نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی قابض قوتیں بلوچ قوم کو ذہنی طور پر غلام نہیں بنا سکتے ہیں۔ قابض قوتیں بھی ذہنی تبدیلی کو بھانپ چکی ہیں اس لیے وہ بلوچ قوم کی نسل کشی کو اپنی بقا اور بالا دستی کا آخری چارہ کار خیال کر رہی جس کا مظاہرہ بلوچ گدانوں دہیاتوں اور شہروں میں آئے روز فوجی کاروائیوں اور اس میں عام بلوچوں خواتین بچوں اور بوڑھوں سمیت ہر عمر اور شعبہ زندگی کے افراد کو نشانہ بنانے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا طریقہ کار در بندگی سفاکیت کی اپنی مثال آپ ہے۔ یہ حیوانی طریقے اٹھا و مارو اور پھینکو ہے۔ جس کا سب سے زیادہ نشانہ اُن بلوچ فرزندوں کو بنایا جارع ہے جو انقلابی نظریے اور قلم سے لیس ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی خورسننے اور اُن کی خفیہ ایجنسیال اُن بہتے بلوچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جن کے ہاتھوں میں بلوچستان پر جبری قبضہ کے خلاف اور بلوچ قولی حق حاکمیت کے حق میں لکھے ہوئے نعرے و مطالبات والے بینر ز ہیں۔ یہ نہتے بلوچ اس لیے تابعین کے لیے انتہائی خطرناک قرار پائے ہیں۔ یہ تقریر تحریر اور علمی ادبی سرگرمیوں کے ذریعے اقوام عالم کی توجہ بلوچ قوم پرڈ رڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبذول کرا رہے ہیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم اپنی بقا اور بین الاقوامی برادری میں اپنے جدا گانہ آزاد قومی تشخص کے حصول اور غلامی سے نجات کے لیے جس جراتمندی ثابت قدمی اور شعوری، نظریاتی بالیدگی کے کے ساتھ غیر مصالحانہ جد جہد کر رہی ہے اس کی نظیر ما سوائے غلامی جبر کے خلاف برسر پیکار زندہ اقوام کے علاوہ کہیں نہیں ملتی یہ خصوصیت بلوچ قوم کے منفرد غیور بہادر پر خلوص اور انسان دوستی کے حامل سراج اور روایات کا ہی نتیجہ ہے کہ برطانوی استعمار سے لے موجودہ پاکستانی قابض قوتوں کے جبری تسلط کے خلاف جنگ یا تحریک برائے قومی بقا آج تک جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment