بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5538 دن ہوگئے۔
پی ٹی ایم کے کونسلران ملک عبدالمتین اوتمانخیل در نبی کوچی شمس کاکڑ نے کیمپ آکرلواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے مخاطب ہو کر کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والی گیس غائب ہو جائے تو ہم لوگ سڑکوں پر آجاتے ہیں۔ مگر بلوچ پشتون غائب ہو جائیں تو ہمارے سر پہ جوں تک نہیں رینگتی یہ رویہ کس چیز کی نشاندہی کر رہی ہے اگر یہ بھی سمجھانے کی ضرورت پڑ جائے تو مجھے کہنا پڑے گا کہ ہم سے زیادہ بے حس شاید کوئی نہ ہو ۔
یہ بات اب صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کو پلوچ پشتون عوام سے کوئی سروکار نہیں ان کی نگاہ میں تو صرف وہاں موجود وسائل ہیں جن کو حاصل کرنے کے لیے یہ ریاست کسی بھی حد تک جا سکتی ہے کسی بھی سیاسی پارٹی میں اتنی سیاسی اور اخلاقی جرائت نہیں کہ پاکستانی ریاست کے بہیمانہ ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھا سکے ڈاکٹر شازیہ کو چیر د وحشت کا نشانہ بنانے والے فوجی افسران کے خلاف کیا کاروائی کی گئی۔ ہاں اس کے لئے آواز اُٹھانے والے نواب اکبر خان بگٹی کو باغی قرار دے کر شیر کر دیا گیا کیوں اس فوج کے خلاف آواز اُٹھائے موت کی مو آرزو کرے ورنہ مجال ہے کہ بیاں گفتگو کرئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس رویہ کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستانی ریاست نے بلوچوں پشتون کی جانب سالوں سے اختیار کر رکھا ہے ایسا رویہ صرف ایک نیو کالونیلٹ اپنی کالونی کی طرف رکھتا ہے اس طرح پاکستانی ریاست سے تو کسی قسم کی اُمیدیں تو اس نے طے کر لیا ہے کہ جو کچھ اس نے بنگلادیش میں کیا تھا وہی کچھ بلوچستان میں جاری رکھے گی مگر پاکستان میں رہنے والے لوگوں کے دل بھی اس ظلم وبربریت پر کیوں نہیں پیج رہے کیا ہم لوگوں نے بھی پھر اس ہی طرح اپنے اوپر قابض حکمرانوں خاص کر فوجی اداروں کی حمایت جاری رکھنی ہے جس طرح بنگالیوں کی نسل کشی کے وقت کی تھی پنجاب اور سندھ کی شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کے سامنے جو پروپیگنڈا رکھا جاری ہے اُسے خاموشی سے تسلیم نہ کریں۔