کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 5537 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5537 دن ہوگئے ۔

بی ایس او کے مرکزی جونیئر وائس چیئرمین نصیر بلوچ ، سیکریٹری جنرل حسیب بلوچ نے دیگر ساتھیوں سمیت کیمپ آکر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اگر کچھ ہے تو بس ایک مستقل مزاجی اور دوراندیشی وسیع النظری اوع فکری بالیدگی اور کردار کی ازحد پاکیزگی وی بی ایم پہ جدید بلوچ پر امن جدوجہد کا بانی ادارہ ہے جس نے حق کے دریافت کی خاطر سامراجی نظام کے خلاف بلوچوں کی بازیابی بلوچ قوم کا یہ حق پرست ادارہ اس تاریک رات کے سینے کو چاک کرکے آگ شب گزیدہ انسانوں کے لیے صبح روشن کی نوید لانے میں کامیاب ہو جائے گی کیونکہ میں ادراکی بنیادوں پر محسوس کرتا ہوں کہ حق نے بطورِ کردار وی بی ایم پی ہی کو بطورِ مرکزی کردار اپنے اظہار کیلئے منتخب کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ چاہے حق کا ساتھ دیں یا حق ہی کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کریں یا اس کی کمزور جسم کو گلیوں سے چھلنی کرکے انکی مسخ شدہ لاش ویرانوں اور شہر کے بارونق شاہراہوں پہ پھینکتے رہیں، چادر و چار دیواریوں کا تقدس پامال کر یا ہر حد اور سرحد عبور کرکے انکی زمین اور وسائل کو لاپتہ کرکے قوموں کی نسل کشی کریں چھاونیاں چوکیاں اور ناکے قائم کریں روشنیوں کو گُل کریں یا کتابوں کو مقفل کردیں میرے لیئے امید یہ ٹمٹماتی کرن کافی ہے کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوگی تو کیا ہمیں حق کا ہی ساتھ نہیں دینا چاھیئے جس کے مقدر میں فطری طور پر جیت لکھ دی گئی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ اسی طرح انسانی نظریات بھی بدلتے گئے کہتے ہیں کہ دنیا گلوبل ولیج میں بدل چکی ہے دنیا نے آج جتنی ترقی کی ہے وہ جستجو و تنقید کی بدولت کی لیکن آج بھی جو بنیاد پرست ہیں اس ترقی کو قبول نہیں کرتے ترقی اپنی جگہ وہ چھوٹے چھوٹے مظلوم کبھی بھی تشدد کے لیے تیار نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود ہر وقت سہہ رہا ہوتا ہے تشدد سہہ سہہ کر آخر تشدد پر اتر جاتا ہے روز اپنی آنکھوں سے خود پر تشدد ہوتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ خود بہ خود مرنے کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment