بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 5508 دن ہو گئے۔
بی یس او کے چیئرمین زبیر بلوچ وائس چیئرمین بابل بلوچ بی ایس او کے زونل صدر کمریڈ اسرار بلوچ صمند بلوچ شکور بلوچ نے کیمپ آخر لوحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہتے ہیں کہ دنیا میں ہر چیز یا عمل بلا نہیں ہوتا ہر عمل کسی نہ کسی سے منسلک ضروری ہوتا ہے ہر عمل کے پیچھے کچھ نہ کچھ مقصد ضرور ہوتا آج بھی وہ بے بس مائیں بہنیں سڑک پر بیٹھ کر جہاں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے لیکن وہ درد بھری نگاہ سے وہاں سے گزرتے ہیں ہنستے مسکراتے چہروں کو دیکھنے لگ جاتی ہیں جن کے چہروں پر قوس و قزح کے رنگ بکھرے ہوئے ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں مست اور ایک الگ دنیا میں مگن ہیں شاید کہ وہ بہنیں اور مائیں بھی سوچنے لگ جاتی ہیں کہ کاش زندگی ایک کتاب ہوتی جن کے صفحات پلٹتے ہی وہیں پچھلے دن آجاتے ۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ہرگز نہیں جب انسان غلامی کی زنجیروں سے جدوجہد حاصل نہیں کر ،سکتا ہے آج ہمارے سامنے بلوچ قوم کی بہادر اور بے بس مائیں بہنیں ہیں آج ہمیں اپنی اہمیت اور غلامانہ حیثیت کا اندازہ ہونا چاہیے کہ اس ریاست نے ہمیں اس قدر لاچار کیا ہے اس قدر کچلنے اور دبانے کی بے حد کارروائیاں کی ہیں آج ہم بلوچوں کا ضمیر کیوں نہیں جاگتا ہم ظلم کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے آج ہمیں اپنی قومی ثقافت آسانی پہچان اور قبضہ گیر کے خلاف اور اپنے وسائل کے لیے ظالم استماری قوتوں کے خلاف پرامن جدوجہد کرنا چاہیے ۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ کیا یہ وقت اب بھی سونے کا ہے ہمارے سامنے بے بس مائیں بہنیں آج بھی درد اور تکلیف میں مبتلا ہے سب کچھ جانتے ہوئے بھی غیرت نہیں جاگتی اٹھو ہمیں مائیں بہنیں پکار رہی ہیں اٹھو تمہاری غیرت ننگ ناموس عزت نیلام ہو رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پھر بھی غیرت نہیں جاگتی تو ماؤں اور بہنوں کی درد بھری پکار سنو جو بے گناہ پیاروں کے انتظار میں ہیں پھر بھی آج ہم خاموش بیٹھ کر محض تماشائی بنے یا صرف بلوچیت کا دعوٰی کرتے ہوئے بس مسخ شدہ لاشیں دیکھیں اور انہیں کند ممادین یا بلوچ ہونے کا حق ادا کریں اپنے ان بھائیوں کی خاطر جو آج بھی ٹارچر سیلوں میں غیر انسانی تشدد برداشت کررہے ہیں کیا یہ وقت خاموش رہنے کا ہے۔