خضدار: فورسز ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت بعد ورثا کا روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں فورسز ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ورثا نے لاش کے ہمراہ شاہراہ پر دھرنادیکر احتجاج کیا۔

زہری کے علاقے گنکو میں لیویز کے چھاپے کے دوران نوجوان کے قتل کیخلاف ورثا کا سنی کے مقام پر لاش کے ہمراہ سڑک پر دھرنادیا۔

غلام حیدر بارانزئی مینگل کے فرزند مہراللہ مینگل کو ان کی رہائش گاہ گنکو میں لیویز فورس کے چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ورثاءنے سنی کٹائی کے مقام لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیدیا۔

لواحقین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مہر اللہ مینگل کے قتل میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment