بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ 4645 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے اب تک 4645 دن ہو گئے ہیں۔

بی ایس او کے جوائنٹ سیکرٹری عاطف بلوچ،پاکستان یوتھ مومنٹ کے صدرملک محمد اسلم بازئی اور دیگر نے کیمپ آکر لاپتہ افراد لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا تسلسل ہر آنے والے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں نہ تو بلوچ خواتین کو باوقار طور پر زندہ رہنے کا حق ہے اور نہ ہی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں۔ بلوچ نسل کشی جس کا انحصار ریاستی طاقت کے بے مہار سفاکانہ استمال پر ہے اس میں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی کی پالیسی میں کھلی اور وسیع پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے علاوہ بلوچ قومی حقوق، جبری اغوا کی بازیابی کے لے بلند ہونے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کے لئے ٹارگٹ کلنگ جبری اغوا مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی نمایاں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جبری لاپتہ بلوچوں کی عدم بازیابی کا مسئلہ انتہائی نازک صورت اختیار کر چکا ہے۔ ان جبری لاپتہ بلوچوں کا جرم یہ ہے کہ یہ بلوچ کی حق کے لیے پرامن جمہوری انداز میں پرُامن آواز بلند کررہے ہیں جو حکمرانوں کے جمہوریت کے دعوؤں اور مسلمہ جمہوری قوانین کے اصولوں کے عین مطابق ہیں مگر پاکستانی بالادست قوتوں کے نزدیک کیے گئے جمہوری دعوے اور اصول بلوچ قوم کے لیے نہیں بناگئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ بلوچ قوم پرست حکومت لاہور اسلام آباد کی نوآبادیاتی قوتوں کے اپنے گماشتہ اور کٹھ پتلی وجود کو بلوچستان میں جمہوریت نے نمونے کے طور پر پیش کررہی جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ یہاں بلوچ قوم کے لیے بولنے پر پابندی سوچنے پر قدغن اور اپنے ضمیر کے مطابق زندہ رہنے کی سزا گردن زنی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں سمیت بلوچ نسل کشی جیسے جنگی جرائم پر پاکستانی حکمرانوں کے خلاف بین الا قوامی عدالتوں میں مقدمات چلاتے ہوئے انیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment