بلوچ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو 4643 دن مکمل ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کابھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے اب تک 4643 دن پورے ہوگئے۔

آج کیمپ میں وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے ساتھ کوئٹہ سے جبری لاپتہ فیاض سرپرہ کی بیوی نرگس فیاض اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ بیٹھے رہے۔

کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں نال گرشیہ سے محمد خان، صاحب داد بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پچھلے دو تین مہینوں سے جبری گمشدگیوں میں ریکارڈ اضافہ پایا گیا ہے، ریاستی ادارے بلوچستان میں بے لگام ہو گئے ہیں، ظلم اور جبر خطرناک حد پار کر چکا ہے، بلوچستان میں ریاستی فورسز کسی بھی قانون کو خاطر میں لائے بغیر کارروائیوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment