بلوچ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو 4638 دن ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداکا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے 4638 دن مکمل ہوگئے۔

مشکے سے سیاسی اور سماجی کارکن خدا بخش بلوچ اور دیگر کیمپ آکر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو عملی اقدامات اٹھانا ہوگا، ڈرافٹس یا مراسلے کے ذریعے ان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکا نہیں جا سکتا، اس ریاست اور اسکے اداروں پہ فرق نہیں پڑ رہا ہے، ان حالات میں اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتا ہے کہ وہ عملی اقدامات اٹھائے اور ان مظالم کو روکنے کیلئے براہ راست مداخلت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ایک پر امن جھد مسلسل کر رہے ہیں، انکے جائز مطالبات سننے ہوں گے اب بھی وقت ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے یا جن پہ مقدمات ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے لیکن انکے لواحقین کو اس لمبی انتظار کے درد اور کرب سے نکالا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment