بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراداور شہداء کے لواحقین کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے آج 4658 دن مکمل ہوگئے۔
سول سوسائٹی کے لوگوں نے کیمپ آ کر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے وفد سے مخاطب ہو کر کہا کہ عید ایک خوشیوں اور مسرتوں سے بھرا اسلامی مذہبی ثقافتی تہوار ہے۔ عید کے روز سینکڑوں ہزاروں میل دور رہنے والے گھرانوں کے افراد اپنے پیاروں سے آکر ملتے اور ایک دوسرے کو محبت کے لیے گلے لگاتے ہیں اس تہوار پر حقیقی خوشی بچھڑوں کے ملنے اور خاندان کے تمام افراد ایک جگہ اکٹھے ہونے اور مل کر تہوار منانے سے خوشی ملتی ہے لیکن گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے بلوچ قوم نے عید کی خوشیوں میں ماند پڑ گئی ہے اب یہ تہوار خوشیوں کے برعکس اپنے پیاروں کے جبری اغوا تشدد ذہنی ٹارچر کی وجہ سے ماؤ بہنوں اور بیویاں اس ناقابل بیان ذہنی اور روحانی کرب غم اور بے کراری کو بڑھا تھا ہے۔
عید کے دن پیاروں کے جدائی کے زخم مزید ہرے اور تازہ بہو جاتے ہیں غم اور کرب سے بھری پرنم آنکھیں اب پتھرائی گئی ہے یہ کہانی ان بلوچ خاندانوں کی ہے جن کے پیاروں کو ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دوران آپریشن کاروائیاں یا گھروں سے بسوں سے تعلیمی اداروں چلتے راہ سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے ان میں سے ہزاروں لاپتہ بلوچوں کو خفیہ حراستی ٹارچر سیلوں سی ٹی ڈی، ایف سی میں سفاکانہ تشدد کے ذریعے شہید کر کے ان کی لاشوں کو ویرانوں میں پھینکا جا چکا ہے۔
اس سلسلے میں بلوچ کیسے عید منائیں اس سلسلے میں متاثرہ لواحقین اور چشمہ دید مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ لاپتہ بلوچوں کو گن پوائنٹ پر فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیا جس طرح کل لاہور میں نمل یونیورسٹی کے طالب علم بیبگر بلوچ کو دن دہاڑے گاڑی میں زبردستی اٹھا کر لے جارہے ہیں۔اس کو پوری دنیا نے دیکھا بعد میں یہ لوگ لاتعلقی اور لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں لحاظہ ہر سال کے دونوں عیدوں پر اس عید کو بھی بلوچ سادگی سے منائے اور عید کے دن وی بی ایم پی کے جانب سے لاپتہ افراد کی غم میں پریس کلب کویٹہ کے سامنے سے لاپتہ افراد کی لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی جاے گی جس میں تمام پارٹیوں طلباء تنظیموں وکلاء برادری ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس غم میں بھرپور شرکت کریں۔