بلوچ آزادی پسند رہنما ئوں نے کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کیخلاف پر…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معدنی ذخائر بلوچ قومی ملکیت ہیں۔ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کسی بھی ملک یا کمپنی کا سودا غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا۔ کینیڈین کمپنی بیرک Barrick کو قابض پاکستان کے توسط سے ریکوڈک پر اپنے معاہدے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا کہ ہم حالت جنگ سے گزر رہے ہیں۔ ہماری جنگ اپنی قومی آزادی، قومی بقا، قومی تشخص اور قومی وسائل کے لئے ہے۔ پاکستان ایک قابض ریاست ہے۔ اس نے ہماری سرزمین پر قبضہ ضرور کیا ہے لیکن ہم بحیثیت قوم ایک قبضہ گیر ریاست کو قطعی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہماری وسائل کا سودا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قبضے کے خلاف بلوچ قومی جدوجہد کے دورانیہ ایک عارضی مدت ہے۔ اس دوران بیرونی سرمایہ کاری وقت اور سرمایہ کا ضیاع ہے۔ بیرک گولڈ کمپنی سے عدالتی جنگ ہارنے اور جرمانے کی رقم کی ادائیگی کیلئے ایک دفعہ پھر بلوچستان کے وسائل کو کوڑیوں کے دام بیچا جا رہا ہے۔ بلوچ قوم نے ہر غاصب، قابض اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کی ہے۔ کینیڈا اور اس کی بیرک گولڈ کمپنی کا تاریخ اور حقائق کا ادراک کرکے ایسے منصوبوں اور معاہدوں سے دور رہنا چاہیئے۔ مہذب کہلائے جانے والے ممالک کے کمپنیوں کو ایک مقبوضہ خطے میں سرمایہ کاری سے گریز کرنا چاہیئے۔ بلوچ قومی انتباہ کے باوجود اگر کوئی کمپنی یا ملک پاکستان کے ساتھ مل کر بلوچ وسائل کا استحصال کرنے کے لیے معاہدے کرتا ہے تو بلوچ قوم اپنے وسائل کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا بیرونی ممالک اور بین الاقوامی کمپنیاں یہ جان لیں کہ بلوچ قوم نے ساٹھ بلین ڈالر کے سی پیک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان نے چین کے عسکری تعاون سے بلوچ قوم کی نسل کشی میں شدت پیدا کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا لیکن اس کے باوجود بلوچ عوام کے دلوں کو مسخر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ بلوچستان میں ناکامی پاکستان کا مقدر ہے۔ اس کے تمام منصوبے ہوا میں معلق ہوچکے ہیں اور آئندہ بھی سرزمین بلوچستان میں جو بھی منصوبے بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر ہوں گے، ناکامی ان کا مقدر ہوگی۔ چیئرمین خلیل بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم کینیڈین حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی کمپنی کو پابند کرے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں سرمایہ کاری سے باز رہے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے متحدہ عرب امارات کے…
بھارتی میڈیا آؤٹ لٹ ’’نیوزانٹرونشن‘‘ کے ایڈیٹر وویک سنہا نے اسکی تیسری…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ سردار زادہ میر حیر بیار مری کے اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اس مشکل گھڑی میں حیربیارمری کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب العزت ان کی مرحومہ اہلیہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ چیئرمین خلیل بلوچ نے مزید کہا بلوچ رہنما حیر بیار مری کے بیمار اہلیہ کو علاج کے لیے لندن کے ایک ہسپتال سے جرمنی منتقلی کے دوران برطانوی حکام کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنا قابل افسوس ہے۔ ایک شدید بیماراور غیرسیاسی خاتون کے بغرض علاج سفر میں رکاوٹ پیداکرنا اور بلوچ رہنما کو سفری دستاویزات کے مکمل ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر روکنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ ہم برطانیہ کی جمہوریت اور انسانی اقدار پر مبنی روایات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ان کے اس عمل سے بلوچ قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔
بلوچ سیاست میں ایک طرف پاکستانی وفاق کے اندرسیاست کرنے والی جماعتیں…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے گوادر میں جاری پندرہ…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے اٹھائیس نومبر کو منعقد…
بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے بی ایس او کے…
بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے 13 نومبر یوم شہدا…
Sign in to your account