ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع کیچ کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوجی آپریشن جاری ہے۔ زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر وں کی مختلف علاقوں میں شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ دشت کے پہاڑی علاقوں کو گوادر اور کیچ کی اطراف سے پاکستانی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور پہاڑی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔

سائیجی، کھڈان، سْنٹ سر،کنڈا سول سمیت مختلف علاقے شدید فوجی بربریت کی زدمیں ہیں، ان علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹرمسلسل شیلنگ کررہے ہیں یاد رہے کہ سائیجی سمیت مختلف علاقوں میں چھ روز قبل آپریشن شروع کیا گیا تھاجس میں شدت لائی جارہی ہے۔

جبکہ چار زور قبل کیچ کے علاقے گورکوپ میں شروع ہونے والی فوجی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے آپریشن میں ہزاروں فوجی حصہ لے رہے ہیں جنہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے گورکوپ میں ذکری فرقے کے ’بکسران‘ اور’کروچی‘ کی زیارتوں کو فوج نے نذر آتش کردیاہے۔

اس وقت گورکوپ کے زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں شدید فوجی آپریشن جاری ہے،فوج کی جانب سے پہاڑی سلسلے میں زیارتوں کے علاوہ مالدارلوگوں کے گھر اور بیشتر ندیوں میں جنگلات کو جلانے کا عمل جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment