جو بھی آئین کو معطل کرتا ہے وہ سزائے موت کا حقدار ہے، محمود اچکزئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم کاجلسہ کراچی کے جناح باغ میں جاری ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو بھی آئین کو معطل کرتا ہے وہ سزائے موت کا حقدار ہے۔

انھوں نے پاکستانی ایجنسیوں کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ انھیں ہم سے وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ آئین کے دائرے میں رہیں گی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمیں کسی نے خیرات میں نہیں دیا ہم سب اس ملک کے رہنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم پاکستان کی تشکیل نو چاہتی ہے۔ عوام کی طاقت سے پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں۔‘

انھوں نے بلوچستان، وزیرستان اور سوات میں حالات کی خرابی کا تذکرہ کیا۔

’وزیرستان میں عوام اور افواج میں گڑ بڑ ہے، سوات میں یہی تماشہ چالو ہے، بلوچستان میں ہر جگہ سے غلط خبریں آ رہی ہیں۔ بات یہ ہے کہ وجہ کیا ہے ایسا کیوں ہے نفرت بے انصافی سے پھیلتی ہے۔ حالات کی خرابی کا تذکرہ کیا۔‘

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’آئین بالا دست ہو گا داخلہ اور خارجہ پالیسیاں وہاں سے نکلیں گی۔ افواج اور جاسوسی ادارے چاہے سویلین ہوں یا ملٹری ایجنسیاں سیاسی امور میں مداخلت نہیں کریں گی۔‘

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment