۔
اسیر تنویز احمد کی بازیابی کے لیے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر ضلع میرپور تحصیل ڈڈیال میں انکے زوجہ اور بچوں کا دھرنا جاری ہے۔
احتجاجی دھرنے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،نمائندہ سنگر کے مطابق خواتین ریاستی بدمعاشی کے خلاف سراپائے احتجاج ہیں۔
تنویر احمد کی شریک حیات اور بچوں کا دھرنا جاری ہے،انکے شریک حیات نے کہا کہ اگر تنویر احمد کو رہا نہ کیا گیا تو میرپور جیل کے بار بھی کیمپ لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں تنویر احمد کو گزشتہ ماہ اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے غیر ملکی جھنڈہ کو مین چوک سے اُتار دیا تھا۔ اسکے بعد انکو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر تھانے منتقل کیا گیا،جہاں ان کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب کورٹ نے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں اور مقامی انتظامیہ نے تنویر احمد سے معافی نامہ پر درخواست کرنے کو کہا جو انہوں نے شروع کے دن دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔
تاہم لواحقین نے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں سماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافی تنویر احمد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں
تاہم تنویر احمد کے بازیابی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر
#ReleaseTanveerAhmed
استعمال کیا جا سکتا ہے