کراچی : تنویر احمد کی گرفاتری کیخلاف جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے زیرِ اہتمام صحافی تنویر احمد کو پاندِ سلاسل رکھنے کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان،وائس فار میسنگ پرسنز بلوچ /سندھ کی راہنما ہانی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی تنویر احمد کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات قائم کرنا قابض ریاست پاکستانی کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے،قابض ریاست پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے آزادی اور نجات کی ہر اٹھنے والی آواز کو بندوق اور ریاستی جبر و تشدد سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے،آوازوں کو قتل کر کہ اور پابند سلاسل کر کہ محکوم قوموں کی نجات اور آزادی کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا۔

پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو قتل کرنے گرفتار کرنے اور ان پر بے بنیاد مقدمات قائم کرنے کے ہتھکنڈہ قبضہ گیریت کو دوام بخشنے اور توسیع پسندانہ عزائم کے عکاس ہیں۔

تنویر احمد کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات کا قیام گلگت میں بابا جان اور افتخار کربلائی اور ان کے ساتھیوں کو 70 70 سال قید کی سزائیں سنانے کا تسلسل ہے۔

ہم تنویر احمد کی گرفتاری اور انھیں پاند سلاسل کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں تنویر احمد بابا جان افتخار کربلائی اور ان کے ساتھیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

راہنماﺅں نے مزید کہا کہ بلوچ سندھ میسنگ پرسنز کو بازیاب کیا جائے اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے،بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment