ضلع آواران : فوجی آپریشنز جاری ،4 لاشیں اسپتال پہنچا دی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران میں جاری زمینی وفضائی آپریشن کی تازہ ترین صورتحا ل کے مطابق وادی مشکے کے اسپتال میں چارلاشیں پہنچا دی گئی ہیں ۔

لیکن تاحال انکی شناخت نہ ہوسکی ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لاشیں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے گاڑیوں کے ذریعے پہنچادی ہیں۔

مقامی ذرائع اس خدشے کا اظہار کر رہے کہ مذکورہ لاشیں عام لوگوں کی ہوسکتی ہیں کیونکہ ضلع آواران کے کئی علاقوں مشکے سولیر، گچک جوان تاک اور گنی ہوٹل میں پچھلے دو دنوں سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے اور زمینی وفضائی فورسز نے کئی آبادیوں کو شیلنگ کا نشانہ بنایا ہے اور سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کردیاہے ۔

مزید پڑھیں: ضلع آواران : کئی علاقوں میں فوجی آپریشن میں شدت ،سینکڑوں گھر نذر آتش

واضع رہے کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اورمذکورہ علاقوں کی مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہ ہوپارہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment