کشمیری صحافی تنویر احمد کو اپنے مادر وطن کی آزادی کے لئے خفیہ سیل میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیری صحافی تنویر احمد کو اپنے مادرِ وطن کی آزادی کے لیے آواز اُٹھانے پر پابند سلال کیا گیا ہے۔

آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

اب دو ہفتے ہوئے ہیں کہ کشمیری صحافی تنویر احمد کو اپنے مادر وطن کی آزادی کے لئے آواز اٹھانے پر خفیہ سیل میں رکھا گیا ہے۔ اگرچہ پاکستان اسے آزاد کشمیر کہتا ہے لیکن پھر بھی وہاں بنیادی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کا کوئی بنیادی حق نہیں ہے۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1305951553887625216

واضح رہے تنویر احمد کو 4 ستمبر کو میر پور جیل میں شفٹ کیا گیا اور اطلاعات ہیں کہ ضمانت کی مسترد ہونے سے پہلے انکو پھانسی سیل میں رکھا گیا ہے، جہاں انکی حالت سنگین ہے۔

Share This Article
Leave a Comment