بلوچستان سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ 6 افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور پنجگور سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے 6 افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔بابا جان ولد محمد جان: کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی بابا جان کو 10 فروری 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 24 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے رہا کر دیا گیا۔
2۔عرفان ولد کمال دین: کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی عرفان کو 22 جنوری 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 24 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
3۔شوکت ولد محمد نور: کلی ریکی، مستونگ کے رہائشی شوکت کو 3 اگست 2026 کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 24 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے رہا کیا گیا۔
4۔قمبر ولد امید: پروم، پنجگور کے رہائشی قمبر کو یکم نومبر 2026 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو 27 نومبر 2026 کو پنجگور میں بازیاب ہو گئے۔
5۔خالد ولد حاجی حضور بخش: قاضی آباد، نوشکی کے رہائشی خالد کو 21 نومبر 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 26 نومبر 2026 کو نوشکی سے رہا کر دیا گیا۔
6۔ندیم بلوچ ولد معین کرد: جلاب گواندان دشت، مستونگ کے رہائشی ندیم بلوچ کو 18 نومبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 23 نومبر 2026 کو مچھ، کچھی (بولان) سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

لواحقین اور انسانی حقوق کے حلقوں نے ان افراد کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے دیگر تمام جبری لاپتہ افراد کو بھی فی الفور بازیاب کر کے منظرِ عام پر لایا جائے۔

Share This Article