مغربی بلوچستان میں مسلح حملے میں سنی عالمِ دین قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بلوچستان کے شہر سرباز سے تعلق رکھنے والے سنی عالمِ دین مولوی بشیر صلاح زہی مسلح حملے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرباز کے گورنر محمد اسلم کریم زئی نے کہا کہ یہ واقعہ سرباز-ایرانشہر شاہراہ پر پیش آیا۔

سرباز کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر نے بھی بتایا کہ ’موٹر سائیکلوں پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔‘

اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں مغربی بلوچستان میں مسلح جھڑپوں اور حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

Share This Article