بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ قلات کے علاقے منگچر سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
مستونگ میں نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امتیاز احمد نامی ایک شخص کو قتل اور فیاض احمد کو زخمی کردیا۔
نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے خالق آباد منگچر سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
دونوں لاشیں پانیزئی ڈیم ایریا کے قریب سے برآمد ہوئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے نعشوں کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔