بلوچستان میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کشیدہ صورتحال اور ضلع بارکھان میں ایک تھانے پر قبضے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کرارو کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے متعدد کمرشل گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے کی جانب پیش قدمی کرنے والی پاکستانی فوج کی نفری کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ضلع بارکھان کے علاقے بغائو میں دامن پولیس اسٹیشن کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے تھانے کا کنٹرول سنبھال لیا، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور وہاں موجود اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔
ان واقعات کے حوالے سے مزید تفصیلات اور سرکاری موقف سامنے آنا ابھی باقی ہے۔