بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ایک مائننگ کمپنی پر مسلح افراد کے قبضے اور پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹس اور مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دالبندین کے علاقے میں واقع مائننگ کمپنی کا کنٹرول سنبھال لیا اور وہاں موجود کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں کمپنی کی سکیورٹی پر تعینات پاکستان کی فرنٹیئر کور (ایف سی) اور رینجرز کے5 اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایک ماہرِ ارضیات (جیولوجسٹ) بھی شامل ہیں۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔