چاغی اور نوشکی میں فائرنگ سے 3 افغان شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

چاغی اور نوشکی کے علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں جانی نقصان اور مال چھیننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب ڈیورنڈ لائن کے علاقے میں سابق افغان فوجیوں (چراواک) کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور جاپانی جوتوں کی کھیپ لے جانے والی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ضلع نوشکی میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کشنگی کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر کم از کم تین افغان شہری ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں واقعات کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Share This Article