پسنی کے ساحل پر کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے ساحل پر ایک کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا۔

اس سے قبل بھی پسنی وگوادر کے مختلف ساحلی علاقوں میں وقتاً فوقتاً مردہ کچھوے اور ان کے خول ملتے رہے ہیں۔

سمندری کچھوؤں کی ہلاکتوں کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے ماہرِ آبی حیات ظریف بلوچ کے مطابق سردیوں کے موسم میں سمندری کچھوؤں کی اموات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کے خیال میں ماہی گیروں کے جالوں میں پھنسنے اور پلاسٹک کی آلودگی کے باعث سمندری کچھوے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ظریف بلوچ نے کہا کہ ماہی گیروں کو اس عمل میں شامل کرکے انہیں سمندری کچھوؤں کے تحفظ اور انہیں بچانے کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Share This Article