جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں 3 نوجوان اغواء

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نا معلوم مسلح افراد نے تین نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر اغوا ء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ،واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویان کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی۔

پولیس کے مطابق سوموار کے روز جھل مگسی کے علاقے تحصیل گنداواہ پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود کوٹڑہ ندی کے مقام پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے اسلحے کے زور پر تین مقامی نوجوانوں ریاض احمد ولد حمید ایلتازئی تریل ولد بشیر احمد لاشاری اور طارق ولد سائینداد لاشاری کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Share This Article