بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور تربت سے پاکستانی فوج نے مزید 5 بلوچ طلباء کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جن میں تین کم سن طالب علم بھی شامل ہیں، جبکہ سبی سے لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 25 سالہ طالب علم طلال ولد منظور (ساکن تمپ) کو 15 نومبر 2026ء کی سہ پہر 3 بجے کیچ ٹاور، تربت سے حکومتی حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
20 سالہ طالب علم زین العابدین ولد عبدالستار کو 15 نومبر 2026ء کی شب 1 بجے کلی مصطفیٰ آباد، کرانی روڈ کوئٹہ میں واقع ان کے گھر سے سی ٹی ڈی (CTD) اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔
15 سالہ کم سن طالب علم مراد بلوچ ولد محمد اسلم کو 15 نومبر 2026ء کی شب ساڑھے 12 بجے کلی جیو، کوئٹہ میں ان کے گھر سے سی ٹی ڈی (CTD) اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
15 نومبر 2026ء کی شب 2 بجے کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ کوئٹہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دو 15 سالہ کم سن طلباء رودین قمبرانی ولد اعجاز احمد قمبرانی اور شاہد قمبرانی ولد خدا بخش قمبرانی کو سی ٹی ڈی (CTD) اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ضلع سبی کے علاقے سنگان کے رہائشی گل احمد ولد اختر محمد، جنہیں 22 اکتوبر 2026ء کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، 12 نومبر 2026ء کو سبی میں رہا ہو کر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔