متحرک بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے نئے کمانڈر ان چیف کے لئے سینئرکمانڈر رحمان گل عرف مرید منتخب ہوگئے۔اس سے قبل تنظیم کی کمانڈ بشیر زیب بلوچ کے پاس تھی۔
14 نومبر 2026کو بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں تنظیم کے نئے کمانڈر انچیف کی انتخاب کا اعلان کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کی سینئر کمانڈ کونسل نے باہمی مشاورت کے عمل اور بی ایل اے کی پوری قیادت و تمام کمانڈران کی مکمل تائید حاصل کرنے کے بعد، سینئر کمانڈر رحمان گل عرف مرید کو متفقہ طور پر نیا کمانڈر ان چیف منتخب کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل، نئے کمانڈر ان چیف رحمان گل عرف مرید بی ایل اے کی سینئر کمانڈ کونسل کے رکن اور مجید بریگیڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ آپ تنظیم کے اندر اہم عہدوں کی کمانڈ کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ نئی قیادت کی سربراہی میں قومی آزادی کی یہ جدوجہد نئی توانائی اور پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔