بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے )کے ڈرون حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اس سلسلے میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کوجاری بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے کردگاپ میں بلوچ لبریشن آرمی کی فضائی اور ڈرون وارفیئر یونٹ "قہر (QAHR)” نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑی کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا جن میں قابض فوج کے 44 ایف ایف کے میجر عمر منہاس سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات جلد ہی جاری کیئے جائیں گے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے مستونگ کے علاقے گردگاپ میں فوج پر ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ حملے میں صرف میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر عمر منہاس ناصر کا تعلق ضلع چکوال جبکہ حوالدار محمد عدنان خان کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔